پسند کی شادی نہ ہونے پر عاطف مزاری کا قتل ہوا‘زرائع

  پسند کی شادی نہ ہونے پر عاطف مزاری کا قتل ہوا‘زرائع

  

جام پور (نامہ نگار) سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لیٹریسی وتعلیم سردار عاطف خان مزاری کو ان کو اپنے حقیقی بیٹے نے پسند کی شادی نہ کرانے پر کلاشنکوف سے اس وقت فائرنگ کرکے قتل کر دیا جب وہ اپنے مہمانوں کی خاطر تواضع میں مصروف تھا۔ پولیس کے دباو پر رسمی طور پر ایف ائی ار درج کی گئی جس میں ملزم کوپاگل اور ذہنی مریض قرار دیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو تحویل(بقیہ نمبر43صفحہ7پر)

میں لے لیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات کو سابق پارلیمانی سیکرٹری ومسلم لیگ ن کے صوبائی رہنماء سردار عاطف خان مزاری اپنے مہمانوں کی خاطر تواضع میں تقریبا دس بجے کے قریب اپنے ڈیر ہ پر مصروف تھے۔ کہ ان کے حقیقی صاحبزادے باسط خاں نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے موت کے کھاٹ اتار دیا۔جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پورکا شفٹ کرتے ہوئے۔ آپریشن تھیٹر میں لے گئے لیکن ڈاکٹروں کے مطابق وہ راستے میں فوت ہو چکے تھے۔ مبینہ طور پر ملنے والی اطلاعات کیمطابق باسط مزاری اپنی مرضی سے پٹھان اقوام کی فیملی کی لڑکی سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا جبکہ سردار عاطف مزاری اپنے خاندان میں اس کا رشتہ طے کر چکے تھے۔ جس پر دونوں کے درمیاں کئی بار بحث مباحثہ بھی ہو ا۔ اور تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز دن کے دوبچے کے قریب دونو ں باپ بیٹھے کے درمیان رشتہ کے موضوع پرتلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔ متوفی کے ورثاء نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا تاہم پولیس کے شدید دباو کی وجہ سے مجبورا پوسٹ مارٹم کرانا پڑا۔ درج کیے گئے مقدمہ کے مطابق مقتول کے بیٹے ریحان حسین کی مدعیت میں بھائی کے خلاف پرچہ درج کیا گیا۔ مقدمہ میں ملزم کو ذہنی مریض اور پاگل قرار دیا گیا۔و کلاء کے مطابق مقدمہ میں خانہ پری کی گئی جس میں مضبوط سٹوری نہ ہونے سے کیس انتہائی کمزور ہے۔ تاہم راجنپور کی تاریخ میں پہلا سیاسی طور پر بیٹے کی طرف باپ کے قتل واقعہ ہے۔ پولیس نے ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ ذرائع نے دعوی کیا کہ مقتول سردار عاطف مزاری کو کچہ کے علاقہ میں مختلف جرائم پیشہ افراد سے گہرا تعلق تھا۔ ایک روز قبل تھانہ سون میانی بنگلہ اچھا کی حدود میں تین پولیس ملازمین کی بازیابی میں بھی اہم رول ادا کیا تھا۔ ان کی کاوشوں کی وجہ سے سکھانی گینگ نے پولیس ملازمین کو رہا کیا تھا۔

پسند کی شادی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -