نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کے3 افراد جاں بحق

  نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کے3 افراد جاں بحق

  

ملتان (نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا میں مبتلا 3 افراد دم توڑ گئے،نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 67 ہو گئی، آئی سو لیشن کے چھ وارڈز میں کورونا میں مبتلا زیر علاج مریضوں کی تعداد 25 ہو گئی،شبہ میں 11مریض زیر علاج،رواں سال کورونا کے شبہ میں رپورٹ ہونے والے 990افراد میں سے 254میں کورونا کی تصدیق ہوئی 122 صحت یاب ہو کر گھروں کو روانہ کر دئیے گئے تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال کے آئی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا ملتان کی رہائشی 49 سالہ زاہدہ بی بی,37 سالہ جمشید اور ڈیرہ غازیخان کے 65 سالہ محمد اسلام نے جمعرات کی دوپہر دم توڑ دیا یوں یکم اپریل سے 28مئی کے درمیان نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 67ہو گئی ہے جبکہ نشتر ہسپتال کے چھ آئی سو لیشن وارڈز میں اس وقت کورونا میں مبتلا 25مریض زیر علاج ہیں جبکہ 03 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 11مریض زیر علاج ہیں,جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق نشتر ہسپتال میں اب تک ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر اور قرنطینہ،تبلیغی مراکز سے لائے گئے 8000 سے زائد افراد کے نمونوں کے کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 893 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ نشتر ہسپتال سے 122 افراد کو کورونا سے صحت یاب ہونے پر ڈسچارج بھی کیا جا چکا ہے جبکہ نشتر ہسپتال میں رواں سال کورونا کے شبہ میں داخل کئے گئے 990 مریضوں میں سے 254 میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -