ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی 10ہزار بوری گندم برآمد‘مقدمہ درج

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی 10ہزار بوری گندم برآمد‘مقدمہ درج

  

وہاڑی بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی قیادت میں محکمہ فوڈ کی پولیس کے ہمراہ کاروائی، نجی فیکٹری سے ناجائز طور پر ذخیرہ کی گئی 10 ہزار سے زائد بوری گندم(بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

برآمد، پی آر مرکز خرید گندم وہاڑی منتقل کرنے کی ہدایت ناجائز ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج کر کے جیل بھجوائیں گے ڈپٹی کمشنر تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے محکمہ فوڈ کے عملہ اور پولیس کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے لڈن روڈ پر واقع نجی فیکٹری کے گودام سے 10 ہزار سے زائد بوری گندم جو کہ ناجائز طور پر ذخیرہ کی گئی تھی برآمد کر لی اور محکمہ فوڈ عملہ کو ضبط شدہ گندم پی آر سنٹر وہاڑی منتقل کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے کہا کہ کسی کو بھی ناجائز منافع خوری اور ناجائز ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مقدمات درج کروا کر انہیں جیل بھجوائیں گے گندم کے حوالہ سے حکومتی پالیسی پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں گے.

ذخیرہ اندوز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -