بجٹ میں تعلیم اور ہیلتھ کو فوکس کیا جارہا ہے‘دوست مزاری

      بجٹ میں تعلیم اور ہیلتھ کو فوکس کیا جارہا ہے‘دوست مزاری

  

جام پور( نامہ نگار) تحریک انصاف کی حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی اورعلاقائی عوام کی خوش حالی کے لیے کئی اقدامات کر رہی ہے۔ بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے متعدد منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کیے جارہے ہیں۔ کسانوں اور کاشتکاروں کے لیے 37ارب روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔ ٹڈی دل کے خاتمہ کے لیے پنجاب بھر میں ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ بجٹ میں تعلیم اور ہیلتھ کو فوکس کیا جارہا ہے۔ یہ بات ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے گزشتہ(بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

روز سردار اظہرحسین گوپانگ۔ راوثناء اللہ خان ودیگر پر مشتمل ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے چینی سیکنڈل کی رپورٹ اوپن کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے ہیں۔سابقہ ادوار میں صرف رپورٹ تک کاروائیاں محدود ہو تی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ راجن پور۔ روجھان اور جام پور اور علاقہ پچادھ کے لوگوں کے تعلیم صحت۔ صاف پانی کی فراہمی۔ کھیت سے منڈیوں تک پختہ روڈز کی تعمیر اور دیگر منصوبے شامل کیے جارہے ہیں۔ وفدمیں راو ثناء اللہ خان نے ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی کو مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ راجن پور میں تعلیم اور ہیلتھ کے شعبہ میں ہزاروں اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں۔ اسامیوں کے خالی ہو نے سے عوام کو مسائل کے حل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جن پر فوری طور پربھرتی کی جائے جس پر انہوں نے فوری طور پر بھرتی کرنے اور عوام کے مسائل ان کی دیلز پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

دوست مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -