ہارون آبادکے میاں،بیوی میں کورونا وائرس کی تصدیق‘ہسپتال منتقل

  ہارون آبادکے میاں،بیوی میں کورونا وائرس کی تصدیق‘ہسپتال منتقل

  

ہارو ن آباد(نامہ نگار)ہارون آباد میں میاں بیوی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، متاثرہ جوڑے کو آئسولیٹ کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے گنجان آباد علاقے خان کالونی کے رہائشی محمد رفیع ضیاء اور اُسکی بیوی نائلہ بی بی میں کورونا وائرس کی تصدیق (بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

ہو گئی ہے، محمد رفیع ضیاء سپیشل برانچ کا اہلکار بتایا جاتا ہے جوکہ عید کی چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا، ڈاکٹر عامر رضاء ہیلتھ آفیسر ہارون آباد کے مطابق متاثرہ جوڑے کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر حکومتی اقدامات کو کامیاب بنانے کیلئے عوام گھروں میں محدود رہیں اور لاک ڈاؤن کی پابندی پر عمل کرکے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکیں۔

میاں بیوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -