کسٹم حکام کی کارروائیاں‘ سمگل شدہ سامان ضبط‘ تحقیقات تیز

کسٹم حکام کی کارروائیاں‘ سمگل شدہ سامان ضبط‘ تحقیقات تیز

  

ملتان (نیوز رپورٹر) کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ملتان نے سمگلروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سمگل شدہ چھالیہ،ڈیزل، ٹائرز، گاڑیاں، آٹوپارٹس، سگریٹس اور کپڑے سمیت دیگر اشیاء قبضہ میں لے لیں۔(بقیہ نمبر50صفحہ7پر)

تقریباََ37کروڑروپے مالیت کے سامان کی مزید تحقیقات شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ملتان کی ٹیموں نے انسپکٹرز جمیل فہد، عدنان چانڈیو، محسن شاہ، محمد عمر اور مبین کی سربراہی میں سٹاف کے ہمراہ یکم تا 28مئی2020ء کے دوران ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، سرائے مہاجر، صادق آباد سمیت ریجن بھر میں آپریشن کرتے مجموعی طورپر35کروڑروپے مالیت چھالیہ،ڈیزل، کپڑا، ٹائرز، سگریٹس، آٹو پارٹس قبضہ میں لئے جبکہ ایک کروڑ90لاکھ روپے مالیت کی 9گاڑیاں جن میں ٹویوٹا، سوزوکی، لینڈ کروزر، ہائی بریڈاور ٹرک شامل ہیں۔ کسٹم حکام نے سامان، گاڑیاں اور ٹرک قبضہ میں لے کرمزید تحقیقات شروع کردیں۔

تحقیقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -