خانیوال:ضلعی انتظامیہ کے چھاپے 6ہزار تھیلے گندم برآمد‘کارروائی شروع
خا نیوال (نامہ نگار +نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید کے ہمراہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف 2 بڑی کارروائیوں کے دوران(بقیہ نمبر45صفحہ6پر)
ذخیرہ کی گئی گندم کے 6 ہزار بیگز برآمد کرلئے۔پہلی کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید نے ایک گھر میں ذخیرہ کئے گئے گندم کے 4000 ہزار پی پی بیگز برآمد کرلئے جبکہ غلہ منڈی میں آڑھت سے ذخیرہ کی گئی گندم کے 2000 ہزار بیگز برآمد کرلئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کہا ہے کہ گندم سرکاری تحویل میں لے کر ذخیرہ اندوز کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی انہوں نے کہا ہے شہر ذخیرہ اندوزوں کو پکڑنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔
چھاپے