ایچ ای ڈی کی نا اہلی‘پنجاب میں کالج اساتذہ کی 9ہزاراسامیاں خالی

ایچ ای ڈی کی نا اہلی‘پنجاب میں کالج اساتذہ کی 9ہزاراسامیاں خالی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب کے سرکاری کالجز میں گریڈ 17سے 20 کے اساتذہ کی 9ہزار اسامیاں خالی‘ ایچ ای ڈی حکام کی نا اہلی‘بھرتیاں کرنے میں ناکام‘ تدریسی امور متاثرہوگئے، تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے ہرسال مقررہ اسامیوں کیلئے فنڈز رکھنے کے باوجود ایچ ای ڈی اساتذہ کی بھرتی اور تعیناتیاں کرنے میں ناکام رہا ہے،سرکاری ڈیٹا کے مطابق گریڈ 17 کی12ہزار889 منظور شدہ اسامیوں میں سے5ہزارخالی ہیں،گریڈ(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

18 کی8ہزار204 اسامیوں میں سے2ہزار128جبکہ گریڈ 19 کی 3ہزار736 اسامیوں میں سے1ہزار613 اسامیوں پرتعیناتیاں نہ ہو سکیں۔گریڈ 20 کی587 اسامیوں میں سے 323 اسامیاں خالی ہیں،محکمہ خزانہ ہر سال ان اسامیوں کے لئے بجٹ جاری کرتا ہے مگر ہائر ایجوکیشن کی طرف سے بھرتی ہی نہیں کی جاتی بلکہ عارضی بنیادوں پرسی ٹی آئیز بھرتی کرکے کام چلایا جارہا ہے۔
اسامیاؓں