ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے‘حنیف پتافی

  ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے‘حنیف پتافی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ، سٹی رپورٹر،نمائندہ خصوصی) ڈیرہ غازیخان اور تونسہ شہر کے داخلی و خارجی مقامات کو خوبصورت کرنے کے ساتھ پارکس اور گرین بیلٹس کوبہتر کیا جارہاہے ڈیرہ غازیخان شہر کے تمام چوکوں کی ری ڈیزائننگ کی جائے گی.. مشیر وزیر اعلی پنجاب و چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازیخان محمد حنیف پتافی نے کمشنر ساجد ظفر ڈال(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے تاہم مٹیریل کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا. افسران ترقیاتی منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ یقینی بنائیں. انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت پنجاب کے قواعد و ضوابط پر عمل یقینی بنانے کیلئے مزیدسختی کی جائے تاہم عوام اور کاروباری حضرات کو ناجائز تنگ نہ کیا جائے. کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر تعمیراتی کمپنیوں کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام کیا جائے. افسران کی مانیٹرنگ یقینی بنانے کیلئے ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر علاقہ کی ترقی اورعوامی مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا. اس موقع پرڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو و قائمقام کمانڈنٹ بی ایم پی سمیع اللہ فاروق بھی موجود تھے۔
حنیف پتافی