یوم تکبیرپر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تقریبات
ملتان،وہاڑی،گگومنڈی، بہاولپور، ہارون آباد (نمائندہ خصوصی،خصوصی رپورٹر، بیورو رپورٹ،نامہ نگار، نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ (ن) کے ڈویثرنل جنرل سیکریٹری وسابق ایم این اے شیخ طارق رشید، سابق ڈپٹی میئر حاجی منور احسان قریشی، سابق ایم پی اے(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کی دعویدار نیازی حکومت نے اپنے دو سالہ تاریخ کے سیاہ ترین دور میں عوام کو بھکاری بنا کر رکھ دیا ہے کرونا وباء پر قابو پانے کی بجائے صوبوں کے درمیان نفرت پھیلائی جارہی ہے قائد میاں نواز شریف نے 28مئی یوم تکبیر کے موقع پر ایٹمی دھماکے کرکے وطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنادیا لیکن آج ان کے خلاف بے بنیاد انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں عوام کے سامنے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ظاہر ہو چکا ہے پوری قوم مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت نے اگر کوئی مذموم حرکت کی تو سروں پر کفن باندھ کر باہر نکلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹریٹ گلگشت میں یوم تکبیر کی منعقدہ تقریب سے 22پونڈ کاکیک کاٹنے کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب میں کیا جس میں سابق یوسی چیئرمینوں و دیگر رہنماؤں شیخ ندیم اکبر، عامر منظور انصاری،آفتاب اعوان، رانا اقبال سراج، رسالت شیروانی،اسلم ڈوگر، ملک عبد الرحیم، رانا شبیر الٰہی، رانا زیشان، ملک اکرم سگو، فہمیدہ چوہان، سکینہ بشیر، شازیہ ہاشمی، شیخ عمران بہاری نے بھی خطاب کیا شیخ طارق رشید نے مزید کہا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کا دور حکومت ہی تھا جس میں ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی تھی اور آج ہر طرف بھوک بھوک کا سماں ہے روزگار دینے کے نام پر روزگار چھین لیا گیا ہے اور سر پر چھت دینے کی بجائے گھروں کے گھر ملیا میٹ کردیئے گئے ہیں لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر نااہل حکمرانوں کو بددعائیں دے رہے ہیں افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ لیگی قائدین و کارکنان کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن (ن) لیگ ایسے گھناؤنے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والی نہیں ہے جبکہ اس موقع پر قائد میاں نواز شریف کی جلد صحت یابی اور عمر درازی کی دعا کی گئی علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی سٹی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین کی رہائش گاہ پر بھی یوم تکبیر کے سلسلے میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں فہمیدہ چوہان، سکینہ بشیر، شازیہ ہاشمی ودیگر نے شرکت کی اور اس موقع پر ایٹمی ماڈل اٹھا کر قائدین کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔دریں اثناء صدر مسلم لیگ ن لائرز فورم محمد اظہر خان مغل نے یوم تکبیر کے دن کے حوالے سے ضلع کچہری میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی 1998 کو قائد پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکہ کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنا دیا انہوں نے کہا آج کے دن پاکستان عالم اسلام کا پہلا اور دنیا کا ساتواں ایٹمی ملک بنا تھاصدر مسلم لیگ ن محمد اظہر مغل کا کہنا تھا کہ میاں محمد نواز شریف نے اربوں ڈالر ٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جس پر پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ہی دوبارہ آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ ادھر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبد الرحمن فری چودھری اسلم ہمایوں، مسعود قریشی، عمران انصاری، رانا علی اکبر ودیگر نے کہا ہے کہ عمران حکومت اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے کسی بھی وقت پانسا پلٹ سکتا ہے قائد میاں نواز شریف نے بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے کرکے منہ توڑ جواب دیا لیکن موجودہ حکمرانوں میں اتنی سکت نہیں کہ وہ کم از کم کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا ہی جواب دے دیں، اس موقع پر انہوں نے یوم تکبیر کا کیک بھی کاٹا اور میاں نواز شریف و میاں شہباز شریف کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ علاوہ ازیں لیگی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید کی رہائش گاہ پر یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب میں یوم مئی کے حوالہ سے کیک کاٹا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے تقریب میں معروف ٹرانسپورٹر چوہدری آصف,میاں آصف خورشید,میاں اویس خورشید,راو ساجد محمود گوگی,میاں نیرب,راو محمد اسحاق خاں,محمد عظمان رانا سمیت درجنوں لیگی کارکنان شریک ہوئے تقریب کے شرکاء نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان اورمیاں نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئیکہاکہ میاں محمد نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بناکر دشمن کو ہمیشہ کیلئے خبردار کردیا کہ پاکستان کسی بھی مخالف کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتاہے ملک کو ایٹمی طاقت بنانیوالے شخص کو موجودہ دور حکومت میں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے تقریب میں ملک وقوم کی سلامتی اور خوشحالی اور میاں نواز شریف کی صحت کیلئے بھی دعاکی گئی۔ادھرمیاں نواز شریف کی جرات اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی محنت نے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنا دیا 28مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد گار رہے گا ان خیالات کا اظہار رین صوبائی اسمبلی ایڈیشنل جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن ملتان ڈویژن چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے بطور وزیر اعظم پاکستان تمام عالمی دباؤ اور لالچ کے حربوں کو مسترد کر کے انڈیا کے پانچ کے مقابلہ میں چھ دھماکے کر کے پاکستان کو نا قابل تسخیر قوت بنا دیا چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے پیچھے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی محنت اور میاں نواز شریف کی جرات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔جبکہ یوم تکبیرکے موقع پر فوزیہ ایوب قریشی کی رہائش گاہ پر تقریب کاانعقاد‘ کیک کاٹا گیا‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز28 مئی 2020 ء کو سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کی رہائشگاہ پر یوم تکبیر کے موقع پر تقریب کاانعقادکیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ومسلم لیگ ن کی رہنما میاں بلیغ الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے 28مئی کو پانچ ایٹمی دھماکے کر کے ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کیساتھ پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت بننے کا اعزاز دیا۔ اس موقع پرمیاں شاہداقبال‘ آصف سہمی‘ایوب قریشی سمیت مسلم لیگی خواتین ورکرز بڑی تعداد میں موجود تھیں۔تقریب میں کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی،یکجہتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے اور یہ دن ہر سال ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی جان کا نذرانہ دینے سے گریز نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی، استحکام اور خوشحالی مسلم لیگ(ن) کا عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ ہمیشہ کیلئے قائم رہنے کیلئے معرض وجود میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے کردار ادا کرے۔تقریب کے آخر میں میاں نوازشریف کی جلد صحت یابی اورشہبازشریف کیلئے دعاکی گئی۔ادھر یوم تکبیر پر پوری قوم اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ میاں محمد نواز شریف ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں پوری دنیا کا پریشر پس پشت ڈال کر انڈیا کے پانچ کے مقابلے میں چھ دھماکے کرنے پر ارض وطن کا ہر باشعور انسان رہبر پاکستان میاں محمد نواز شریف کو سلیوٹ پیش کرتا ہے ان خیالات کا اظہار عوامی ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے یوم تکبیر پر حلقہ پی پی 243 کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا نہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور میاں نواز شریف نے دھماکے کر کے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے آج ہم دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ہیں پچاس فیصد بلوچستان میں پاکستانی پرچم لہرانا منع تھا کراچی کے حالات ہمارے بس سے باہر ہوتے جارہے تھے فاٹا عملاً ہمارا حصہ نہیں تھا اسے علاقہ غیر کہتے تھے پ2013 میں آکر تمام معاملات درست کروائے 28 مئی 1998 میں میاں نواز شریف نے جرآت کے ساتھ ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہم اس موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتیہیں اور میاں محمد نواز شریف کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یوم تکبیر