پیپلز پارٹی کراچی کوتباہ کرکے وفاق کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے،خرم شیر زمان

پیپلز پارٹی کراچی کوتباہ کرکے وفاق کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے،خرم شیر زمان

  

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے لاک ڈاون میں اضافہ کیا تو ہم فیصلے کی مخالفت میں کراچی کے عوام سے سڑکوں پر آنے کا مطالبہ کرینگے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صوبے میں عوام کو سفری سہولیات میسر نہیں ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ سمیت ڈبل سواری بند ہے، لوگ اپنی ملازمتوں پرکیسے جائیں، عوام پریشان ہیں، خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ حکومت نے(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

12 سال میں 10 بسیں بنائیں اور اب انہیں بھی بند کردیا ہے، پی ٹی آئی رہنما نے سندھ حکومت سے صوبے میں آن لائن ٹیکسی سروسز کی فوری بحالی کا بھی مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پرائز کنٹرول کمیٹیوں کوسندھ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں موت آتی ہے، جبکہ مرتضی وہاب روزانہ وفاق کیخلاف پریس کانفرنس کرتے ہیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کیٹیگری سی کا ہے جو بہت کمزور ہے، پیپلزپارٹی صوبے میں مزید لاک ڈاون کی طرف گئی توہم آپ کیخلاف کھڑے ہونگے، پی پی کراچی کوتباہ کرکے وفاق کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔

خرم شیر زمان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -