حکومت ہمارے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک بند کرے‘ رانا اعجاز احمد

  حکومت ہمارے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک بند کرے‘ رانا اعجاز احمد

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ملتان پولٹری ٹریڈ ایسوسی ایشن ملتان کے چیئرمین رانا اعجاز احمد نے کہا ہے کہ سبسڈی کے بغیر کاروبار کررہے ہیں حکومت کو جب چکن 120روپے کلو ہوتا (بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

ہے کیوں نظر نہیں آتا اب جبکہ چکن فروش لاک ڈاؤن کے باعث تقریبات پر پابندی تھی تو 120روپے کلو تک چکن فروخت ہوتا رہا مگر اب جب مال کی شارٹیج ہوئی اور چکن مہنگا ہوا تو حکومت میدان میں آگئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر میاں اسلم کی پولٹری ٹریدرز پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کیا اور کہا کہ تمام تر ٹیکسز ادا کرتے ہیں اور حکومت کی جانب سے نافذ کردہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو اس کے باوجود فوڈ اتھارٹی بھی ہم پر چیک اینڈ بیلنس رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ کروڑوں کی سرمایہ کاری کرتے ہیں اور حکومت سے کسی قسم کی سبسڈی نہیں لیتے جبکہ حکومت چینی،گندم سمیت دیگر غذائی مصنوعات پر سبسڈی دیتی ہے حکومت کو چاہیے کہ ہم پر شارٹیج کے دوران چکن مہنگا ہونے پر تنقید کی بجائے ہماری خدمات کا اعتراف کرے اور ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک نہ کرے اور صوبائی وزیر زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے بیان دیا کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -