حکومت ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کرے‘ ذیشان اختر

  حکومت ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کرے‘ ذیشان اختر

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی وباء (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

کورونا وائرس سے سنبھل ہی نہ پائے تھے کہ پنجاب کی انتہائی اہم گندم اور کاٹن بیلٹ ضلع بہاولنگر پر ٹڈی دل نے ایک بار پھر یلغار کر دی اور بہت تیزی سے کاشتہ فصلات سبزیات، چارہ جات، گوارہ، سورج مکھی اور نوزائدہ کپاس کی فصل کو تیزی سے تباہ و برباد کرنا شروع کر دیا۔ ٹڈی دل تین دِن پہلے حیدرآباد سندھ سے روانہ ہوئی تھی جو اب مروٹ پہنچ کر دوسرے علاقوں کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوری، فروری میں بھی ٹڈی دل نے کافی تباہی مچائی تھی جس کے تدارک کیلئے حکومت کی جانب سے ہنگامی اقدامات نہیں کئے گئے اور زمینداروں، کسانوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ سب سے زیادہ شرح سود پر بینک کسانوں کو قرضہ دیتے ہیں، جس سے دِن بدن کپاس کی پیداوار کا گراف پہلے ہی نیچے جا رہا ہے، ٹڈی دل کے پے در پے حملوں سے تاجران اور بھی پریشان ہیں۔ انہوں کہا ہے کہ کورونا وائرس اور ٹڈی دل وغیرہ ہمارے اعمال کی وجہ سے عذاب کی اقسام ہیں جس کیلئے اجتماعی توبہ و استغفار کرنے کی ضرورت ہے۔ ورنہ پاکستان مزید بحرانوں کا شکار ہو جائیگا۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -