دہشت کی علامت زاہد دُلانی مقابلے میں پار‘2ساتھی فرار
راجن پور،روجھان (ڈسٹر کٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) راجن پور کی تحصیل روجہان کے دریائی کچہ کے علاقہ میں پولیس اور دُلا نی گینگ میں فائرنگ کاتبادلہ، سنگین وارداتوں میں پو لیس کو مطلوب بدنام زمانہ دُلا نی گینگ کاسرغنہ زاہد دُلا نی ہلاک، اُس کے دیگر دوساتھی فرار ہونے میں کا میاب ہوگئے، زاہددُلانی (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
نے پورے کچہ میں اَت مچارکھی تھی، بھتہ وصول کرتا تھا جبکہ دیگر جرائم پیشہ افراد سے مل کر انڈس ہائی وے پر لوٹ مار اور پولیس پر حملے بھی کرتا رہا ہے روجہان سمیت ضلع بھر کے شہریوں نے بدنام زمانہ ڈاکو کی ہلاکت پر خوشی کااظہار کیا ہے اور حکومت پنجاب سے مطا لبہ کیا ہے کہ پو لیس سرکل روجہان کیلئے خصوصی انعام مقرر کیا جائے۔
زاہد دُلانی