پاکستان بلا ئنڈ کرکٹ کونسل نیا سنٹرل کنٹر یکٹ فز یکل فٹنس پر دیگا

    پاکستان بلا ئنڈ کرکٹ کونسل نیا سنٹرل کنٹر یکٹ فز یکل فٹنس پر دیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) نے کورونا وائرس کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کو نیا سنٹرل کنٹریکٹ فزیکل فٹنس کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے، یکم جولائی سے 17 قومی بلائنڈ کھلاڑیوں کو6 ماہ کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سیّد سلطان شاہ نے میڈیاکو بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ سیمت دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہے جس کی وجہ سے پی بی سی سی نے17کھلاڑیوں کو یکم جولائی سے دسمبر تک 6 ماہ کیلئے فزیکل فٹنس کی بنیاد پر سنٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ دینے کیلئے 40 کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد ان میں سے 17 کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے منتحب کیا جائے گا۔ سیّد سلطان شاہ نے کہا کہ نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں اے کیٹگری میں 2 کھلاڑی، بی کیٹگری میں 4 جبکہ سی کیٹگری میں 11 کھلاڑی شامل ہوں گے۔ تینوں کیٹگری کے کھلاڑیوں کو بالترتیب 15 ہزار، 12 ہزار اور 10 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جائے گا۔ قومی کھلاڑیوں کا سنٹرل کنٹریکٹ جولائی سے دسمبر تک 6 ماہ کیلئے ہو گا۔