آئی سی سی بھارتی بورڈ کے پر یشر میں نہ آئے، سابق کرکٹرز

    آئی سی سی بھارتی بورڈ کے پر یشر میں نہ آئے، سابق کرکٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(افضل افتخار)بھارت نہیں چاہتا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقا د ہوں اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ اس کی جگہ انڈین پریمئر لیگ کا اپنے ملک میں انعقاد چاہتا ہے تاکہ بورڈ کو مالی مفاد حاصل ہوسکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اپنے کرکٹ شیڈول پر کسی بھی ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں دینی چاہئیے اور کوشش کرنی چاہئیے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد وقت پر ہوگا اور اس کے لئے چاہے جتنی مرضی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے کیا راشد لطیف نے کہا کہ آئی سی سی کو کرکٹ شیڈول پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کرنا چاہئیے اور امید ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا انعقاد ہوگا اور پتہ نہیں کرونا کب تک رہے گا مگر اب ہمیں آہستہ آہستہ کرکٹ کی طر ف لوٹنا ہوگا معین خان اور باسط علی نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہوگی کہ وہ اس سال آئی پی ایل کا ضرور انعقاد کرے اور اس لئے وہ حیلے بہانے کررہا ہے کیونکہ اس کی نظر میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی جگہ آئی پی ایل اہم ہے کیونکہ اس کو اس سے بہت زیادہ مالی مفاد ملے گا عبدالرزاق، محمد وسیم اور سکندر بخت نے بھی کہا کہ آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے انعقاد کے لئے اب تیاریاں کرنی چاہئیے او ر کسی بھی طرح سے اس ایونٹ کو منعقد کیا جائے چاہے میچز کا انعقاد بند دروازوں میں ہی کیوں نہ کرنا پڑے کم از کم لوگ ٹی وی پرتو میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے امید ہے کہ آئی سی سی بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے انعقاد بارے سنجیدگی سے غور کرکے کوئی فیصلہ کرے گا۔