گاڑیوں کے کالے شیشے اور نیلی بتی کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

گاڑیوں کے کالے شیشے اور نیلی بتی کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت پر لاہور پولیس نے گاڑیوں پر کالے شیشے اور نیلی بتی کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کی قیادت میں لاہور پولیس سات روزتک مہم جاری رکھے گی۔ خصوصی مہم کے دوران کالے شیشوں اور غیر قانونی ریوالونگ لائٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ایس ایس پی آپریشنز نے تمام ڈویژنل ایس پیز، ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

مزید :

علاقائی -