نشتر کالونی،کوڑا دان سے خاتون کی ٹانگ برآمد،پولیس کو دھڑ کی تلاش

نشتر کالونی،کوڑا دان سے خاتون کی ٹانگ برآمد،پولیس کو دھڑ کی تلاش

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) نشتر کالونی میں کوڑا دان سے خاتون کی کٹی ہوئی ٹانگیں برآمد،شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نامعلوم خاتون کو قتل کر کے جسم کے ٹکرے کر کے پھینکے گئے ہیں پولیس نے خاتون کے دھڑ کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقے میں کوڑے کے ڈھیر پر کٹی ہوئی ٹانگیں پڑی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹانگیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے بھجوا کر بقیہ دھڑ کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق ٹانگیں کسی خاتون کی معلوم ہوتی ہیں۔ اس حوالے سے فوٹیج سے مدد حاصل کی جارہی ہے۔

مزید :

علاقائی -