کرونا سے صحت یاب لیاقت ملک کو سی سی پی او نے گلدستہ پیش کیا

کرونا سے صحت یاب لیاقت ملک کو سی سی پی او نے گلدستہ پیش کیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے لیاقت علی ملک کو کورونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہونے پر پھول پیش کیا، اس موقعہ پر ایس ایس پی ڈسپلن عبادت نثار اور ایس پی لیگل بھی موجود تھے، ایس ایس پی ایڈمن نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں، اس حوالے سے کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ صحتیابی کے لئے دعائیں کرنے والوں کا مشکور ہوں اور میں پہلے سے زیادہ تندرست و توانا محسوس کر رہا ہوں، ان کا کہنا تھا کورونا ایک وباء ہے جس کا مقابلہ خود کو محدود کرتے ہوئے باآسانی کیا جا سکتا ہے، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ متاثر لاہور پولیس ہوئی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے دوران اب تک لاہور پولیس کے 114 اہلکار کورونا وباء سے متاثر ہوئے، لاہور پولیس کے 57 اہلکار کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس ہر قسم کے حالات میں شہریوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی کو یقینی بنائے ہوئے ہے، شہری محدود رہیں، محفوظ رہیں۔

مزید :

علاقائی -