ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے پولیس ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے روانہ

ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے پولیس ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے روانہ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) محکمہ صحت کی ٹیموں نے گزشتہ روز ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے پولیس ملازمین کے کورونا سکریننگ ٹیسٹ کے نمونے لئے۔ انتظامی برانچ،ریڈرزوسکیورٹی برانچ،پی آر او برانچ،پولیس خدمت مرکز،اکاؤنٹس برانچ، ایچ آر ایم سمیت مختلف شعبوں کے افسران و ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز سٹاف کی بھی کورونا سکریننگ عمل میں لائی گئی۔محکمہ صحت کی ٹیموں نے ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے 100 سے زائد پولیس افسران و جوانوں کے سکریننگ ٹیسٹ کئے۔

مزید :

علاقائی -