ہربنس پورہ: جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائی نے بہن کے سامنے بہنوئی کو قتل کردیا: ملزم کی فائزنگ سے 2بھانجے شدید زخمی

ہربنس پورہ: جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائی نے بہن کے سامنے بہنوئی کو قتل ...

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ہربنس پورہ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق جبکہ 2افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے کے رہائشی سید قمر عباس عرف بودھی کا اپنی بہنوں کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا تھا گزشتہ روز بودھی شاہ کی بہنیں اور بہنوئی اور بھانجے اپنی جائیداد کا حصہ لینے کے لیے آئے جس پر بودھی شاہ کی ان لوگوں کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی جو طول پکڑ گئی اور بودھی شاہ نے اپنا پسٹل نکال کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں دو بھانجے عامرشاہ اور ذوالقرنین شاہ بہنوئی علی اظہر شاہ شدید زخمی ہوگئے اور ملزم بودھی شاہ موقع سے فرار ہوگیا زخمیوں کو فوری علاج معالجہ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا جہاں بہنوئی علی اظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا باقی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -