شہری احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، گھروں تک محدود رہیں، بابر سعید

شہری احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، گھروں تک محدود رہیں، بابر سعید

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات برقرار ہیں، شہری حکومتی ہدایات کی پابندی کریں۔انہوں نے کہا کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور گھروں تک محدود رہیں۔ رائے بابر سعید نے مزید کہا کہ شہری دورانِ خریداری فیس ماسک،سینٹائزرز اور سماجی فاصلوں کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں لگائے گئے ناکوں پرابتک02 لاکھ 40ہزار سے زائد افرادکو روک کر نقل و حرکت کی وجہ دریافت کی گئی جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے02 لاکھ28 ہزار661 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ قانون شکنی پر 2212 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

جبکہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر آنے والے 4456 شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے گئے۔شہر میں سڑکوں پر آنے والی چھوٹی بڑی02 لاکھ17 ہزارسے زائد وہیکلزکوچیک کیا گیا۔مجموعی طور پر01 لاکھ 21 ہزا ر966 موٹر سائیکلوں، 30 ہزار 496رکشوں، 6629ٹیکسیوں،46 ہزار206 کاروں اور 11ہزار 769بڑی گاڑیوں کوبھی روک کرمالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی8219موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -