سول لائنز ڈویژن

سول لائنز ڈویژن

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سول لائنز ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،گزشتہ ہفتے مختلف جرائم میں ملوث104 ملزمان گرفتار کر لیئے۔ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 2 پسٹل، درجنوں گولیاں برآمدہوئیں۔منشیات کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1کلو گرام چرس اور92 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 24 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی36 ہزار روپے سے زائد ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔

چوری،دھوکادہی،چیک ڈس آنر امانت میں خیانت سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب03 اشتہاری مجرمان کوگرفتار کیا گیا۔پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری ودیگرایکٹ کی خلاف ورزی پر63ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -