فیکٹری ایریا،رکشہ میں آگ بھڑک اٹھی،5 افراد جھلس گئے

  فیکٹری ایریا،رکشہ میں آگ بھڑک اٹھی،5 افراد جھلس گئے

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) فیکٹری ایریا کے علاقے میں سواریوں سے بھرے رکشے میں آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 5افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے چونگی امرسدو کے قریب رکشہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ لگنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں تین کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ معمولی دو زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔آگ وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

مزید :

علاقائی -