بھاٹی گیٹ،دو جیب تراش گرفتار

بھاٹی گیٹ،دو جیب تراش گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس داتا دربار کی کارروائی،جیب تراش گینگ کے 2 ملزمان قیصر محمد اور اس کا ساتھی قاسم عرف گونگا کوگرفتار کر لیا گیا۔گرفتارملزمان سے 6موبائل فونز اور نقدی برآمد۔گرفتار ملزمان داتا دربارکے اندر جیب تراشی کی وارداتیں کرتے تھے۔انویسٹی گیشن پولیس داتا دربارنے ملزمان کومختلف معلومات کی روشنی میں گرفتار کیا۔

ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی طرف سے ملزمان کی گرفتار ی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -