ریسکیو 1122نے عید تعطیلات میں 18ہزار 728کا لز پر ریسپانڈ کیا، ڈاکٹر رضوان

ریسکیو 1122نے عید تعطیلات میں 18ہزار 728کا لز پر ریسپانڈ کیا، ڈاکٹر رضوان

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ پنجاب بھر میں عید کی تعطیلات کے دوران 18728ایمرجنسی کالز پر ریسپانڈ کرتے ہوئے 19285لوگوں کو ریسکیو سروس فراہم کی جبکہ پنجاب بھر میں 11 ہزار 130ریسکیورز نے عید کے دوران 24گھنٹے 3شفٹوں میں کام کرتے ہوئے حادثات کے شکار لوگوں کو بروقت ریسکیو سروس فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں ریسکیو سروس نے 7065روڈٹریفک حادثات پرریسپانڈ کیاجن میں 71لوگ جان کی بازی ہار گئے جبکہ دیگر اقسام کی ایمرجنسی جس میں 8892میڈیکل ایمرجنسی، 509آتشزدگی کے واقعات، 712 جرائم کے واقعات، 71ڈوبنے کے واقعات پر بھی ریسپانڈ کیا۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزڈی جی ریسکیوپنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو کو ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ہیڈ کواٹرز اور اکیڈمی کے تما م شعبہ جات کے سربراہان بھی شامل تھے۔انہوں نے بتایا کہ عید پر حادثات میں 8374افراد شدید زخمی ہوئے جبکہ 71افراد جان بحق ہو گئے۔ کل زخمی ہونے والے افراد میں 751افراد کو سر کی چوٹ، 384افراد ملٹی فریکچر، 1298افراد سنگل فریکچر 113افرادکمر کی چوٹ،جبکہ 5828افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ہیڈ آف صوبائی مانیٹرنگ سیل نے ڈی جی ریسکیو پنجاب کو بتایا کہ عید کے دوران سب سے زیادہ حادثات ضلع لاہور، فیصل آباد،ملتان، بہاولپوراور ساہیوال میں رونما ہوئے۔

مزید :

علاقائی -