اسلام پورہ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی پیشی پر جانیوالی خاتون پر اندھا دھند فائرنگ

اسلام پورہ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی پیشی پر جانیوالی خاتون پر اندھا ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) تفصیلات کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے سیشن کورٹ کے قریب 2موٹرسائیکلوں پر سوار 4ملزمان نے پیشی پر جانے والی خاتون سرفراز بیگم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سرفراز بیگم گولیاں لگنے کے نتیجے میں زخمی ہو گئی اور موقع پر موجود افراد نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں اس دوران موٹرسائیکل سوار ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اکٹھے کر کے زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس کے مطابق واقعہ درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ 2سال قبل خاتون کے بیٹے وسیم نے مخالفین کے ایک شخص قتل کیا تھاجس میں خاتوں بھی شریک جرم تھی اور عرصہ 2سالہ سے مفرور تھی گزشتہ روز جب خاتوں ضمانت کے سلسلے میں سیشن کورٹ آرہی تھی تو پیچھا کرتے ملزمان نے اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

مزید :

علاقائی -