گجرات،خاتون سے بد اخلاقی اور ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار

گجرات،خاتون سے بد اخلاقی اور ویڈیو بنانیوالا ملزم گرفتار

  

گجرات(بیورورپورٹ)لالہ موسیٰ کی رہائشی لڑکی سے زبردستی بد اخلاقی اور ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ لالہ موسیٰ کے علاقہ قاضی کرم شاہ کی رہائشی لڑکی نے پولیس تھانہ صدر جلالپورجٹاں کو اطلاع دی کہ ملزم حسن عسکر ی ولد سید قلب جعفر ساکن کوٹلی شہانی اسے گاڑی میں بٹھا کر اپنے چچا کے گھر لے گیا اور وہاں پر اس نے نشہ آور مشروب پلا کر بد اخلاقی کی اور ویڈیو بھی بنا لی ملزم مجھے بلیک میل کرکے مختلف اوقات میں بد اخلاقی کا نشانہ بناتا رہا۔

،جس سے میں حاملہ ہوگئی ملزم نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو وہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرکے پوری دنیا میں ذلیل و خوار کردے گا ملزم حسن عسکری نے دھمکی دی کہ اگر حمل نہ گرایا تو وہ مجھے جان سے ماردے گا ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپورجٹاں راجہ احسان اللہ نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں نامزد ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے شیطان صفت ملزم کی گرفتار ی کے لئے مختلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے انتہائی کم وقت میں ملزم حسن عسکری کو گرفتار کرلیا۔

مزید :

علاقائی -