ڈکیتی چوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں: شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر ڈکیتی،چوری اور راہزنی کے وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔زیوارات اور قیمتی اشیا سے محروم کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کی حدود ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں ایک گھر میں چوروں نے گھر کے تالے توڑ کرتین لاکھ نقدی اور 13 تولے سونا، الیکٹرونکس اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، مانگا منڈی کے علاقے میں مسلح ڈاکو سلیم کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ20 کی نقدی،زیوارات و دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے۔لیاقت آباد کے علاقے میں فراز کے گھر میں گھس کر 3لاکھ80 ہزار روپے کی نقدی،پرائز بانڈ اور طلائی زیوارات لوٹ لئے گئے۔ کاہنہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو نصراللہ اور فیملی سے 1لاکھ 90ہزار کی نقدی و زیوارات۔ شمالی چھاونی کے علاقے سے محبوب اور فیملی سے 1لاکھ 30ہزار نقدی و زیوارات۔شاہدرہ میں شہباز سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر 65ہزار۔مزنگ میں انور سے گن پوائنٹ پر40ہزار نقدی موبائل فون اور فیکٹری ایریا سے گن پوائنٹ پر امجد سے 20زار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ نامعلوم چور ڈیفنس اور ریس کورس سے گاڑیاں جبکہ لوئر مال۔ملت پارک اور مناواں سے موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہوگئے۔

مزید :

علاقائی -