سلامت پورہ،سڑک پار کرنیوالا نوجوان موٹر سائیکل سے ٹکرا کر جاں بحق
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) باغبانپورہ میں تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکر سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ سلامت پورہ سٹاپ درواغہ والا کے قریب سڑک کراس کرتے ہوئے 35سالہ شخص تیز رفتار موٹرسائیکل کا ہینڈل سر پر لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی جیب سے پرچی پر محمد امین نام لکھا ہوا ہے اس کے ورثا کی تلاش کی جا رہی ہے۔