اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب

اکادمی ادبیات کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے زیراہتمام ”حالیہ جہاز سانحہ میں معروف شاعرہ ہما بیگ کے بیٹے کا انتقال ۔ شاہدہ اسرار کنول (آرٹس کونسل) کے شوہر کا انتقال ۔ معروف شاعرہ عشرت حبیب کے شوہر کا انتقال ان سب کے لیئے اکادمی ادبیات کے آفس میں ایک دعائیہ تقریب کا انتعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحومین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرنے والوں میں ڈاکٹر رحیم ہمراز۔ رفیق مغل۔ الطاف احمد۔ دلشاد احمد دہلوی۔ عرفان علی عباسی۔ صدیق راز۔ نعیم صدیق۔ قادر بخش سومرو۔ سرتاج صدیقی۔ گل انور میمن۔ نصیر سومرو شامل تھے، جب کہ قادر بحش سومرو ریزیڈنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات اور لاک ڈاؤن کو نظر انداز کرتے ہوئے اتنی بڑی تعداد میں اہل قلم کا مرحومین کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی میں شامل ہونا ثابت کرتا ہے کہ تمام اہل قلم ایک دوسرے کے ساتھ غم میں جڑے ہو ئے ہیں اکادمی ادبیات پاکستان کراچی تمام مرحومین کے لواحقین کیساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -