بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو بننے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

  بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباو بننے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ یکم سے دو جون کے دوران بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباوبننے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق ہوا کا کم دباوسائیکلون میں تبدیل ہوگا یا نہیں کہنا قبل ازوقت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خلیج عدن میں آج یا کل ہوا کا کم دباو بن جائے گا۔سردار سرفراز نے کہا کہ یمن میں بننے والا ہوا کا کم دباو ڈپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کے کم دباو سے بننے والے سمندری طوفان کونثارگا نام دیا جائے گا، یہ نام بنگلا دیش کاتجویز کردہ ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -