وزیر صحت سندھ خراب کارکردگی پر مستعفی ہوں،اشرف قریشی

وزیر صحت سندھ خراب کارکردگی پر مستعفی ہوں،اشرف قریشی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اشرف قریشی نے شہر کے آئیسولیشن وارڈ ز میں جگہ کم پڑ جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے اسپتالوں کے آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کے لیے جگہ نہیں ہے۔ آئسولیشن وارڈ مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔ وزیر صحت سندھ ناکافی انتظامات اور خراب کارکردگی پر مستعفی ہوں۔ ان خیالات کااظہااشرف قریشی نے انصاف ہاوس سے جاری بیان میں کیا۔ انہوں کے مزید کہا کہ صوبے کا نظام صحت اس وقت خود وینٹیلیٹر پر ہے، وہ کہاں سے مریضوں کو صحت فراہم کر سکتا ہے۔ سندھ حکومت نے کرونا کے نام پر صرف سیاست کی،دو ماہ گزرنے کے باوجود یہ حکومت سرکاری اسپتالوں کی حالت زار سدھارنے میں ناکام رہی۔ سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز،نرسز و دیگر عملہ بھی ناکافی انتظامات پر کرونا وائرس سے متاثر ہوتا رہا۔ ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس نہیں دی گئی، اب حالات تشیوشناک حد تک خراب ہو رہے ہیں۔ سندھ حکومت نے کرونا کی آڑ میں مال بٹورا اورر بے حد غفلت برتی ہے۔ شہر میں کرونا کے علاوہ دیگرامراض سے شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اسپتالوں کی حالت زار بہتر کرے۔تمام اسپتالوں میں کرونا کے لئے مختص وارڈز میں اضافہ کیا جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -