چوہدری شجاعت کی قیادت میں ملک کی ترقی ہمارا مقصد ہے، محمد طارق حسن

چوہدری شجاعت کی قیادت میں ملک کی ترقی ہمارا مقصد ہے، محمد طارق حسن

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن سے عید کے موقع پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے کے لیئے مسلم لیگ (ق) کے رہنماں محمد صادق شیخ، فیصل علی بلوچ، مشتاق درانی، واصل خان، خرم شاہد میؤ ایڈووکیٹ، سید طارق ودیگر کے علاہ آل پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ کے مرکزی صدر سیف الرحمن، محمد وسیم،کاشف اختر قادری. صدیق خانزادہ و دیگر شامل تھے اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) سابق وزیراعظم و مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیئے محنت کرتی رہے گی اور یہی ہمارا مقصد ہے جب صدر جنرل پرویز مشرف نے سندھ و کراچی کی ترقی کے لیئے کام کیا اور مجھ پر اعتماد کیا تب ہم نے کوشش کی کہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں صدر جنرل پرویز مشرف نے کراچی کی ترقی کے لیئے جس طرح محنت کی اور ہم نے جو منصوبے دیئے جن میں سے اب بھی بہت سے التوا کا شکار ہیں جن میں سدرن بائی پاس ٹرک اڈے کی منتقلی وغیرہ اس موقع پر آل پاکستان مسلم لیگ لیبر ونگ کے مرکزی صدر سیف الرحمن نے کہا کہ طارق حسن پاکستان کے لیئے ایک سرمایہ ہیں صدر جنرل پرویز مشرف بھی ہمیشہ طارق حسن کی تعریف کرتے ہیں کہ کراچی کے لیئے انہوں نے دن رات کام کیا اور کررہے ہیں سیف الرحمن نے وفد کے ہمراہ پھولوں کا گلدستہ طارق حسن کو پیش کیا اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ اور فیصل علی بلوچ نے کہا کہ کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے ہم کراچی کو ترقی دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے اور کراچی میں مسلم لیگ کی تنظیم کو مزید فعال کر رہے ہیں آخر میں ملک میں امن خوشحالی کے لیئے دعا کی گئی کہ ملک سے کورونا کی وبا کا جلد خاتمہ ہو سانحہ طیارہ حادثہ کے شہدا کے لیئے بھی خصوصی دعا اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیئے بھی دعا کی گئی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -