ایٹمی دھماکہ نوازشریف کا عظیم ترین کارنامہ ہے، شبیر انصاری

  ایٹمی دھماکہ نوازشریف کا عظیم ترین کارنامہ ہے، شبیر انصاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ شبیر حسن انصاری کا یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبانصاری کا یوم تکبیر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا عظیم ترین دن ہے، بائیس سال قبل اس ہی دن میاں نواز شریف نے بھارتی ایٹمی دھماکوں کا جواب دیکر ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، عالمی دنیا کے دباؤ کو رد کرتے ہوئے دلیرانہ فیصلہ کیا اور بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے دشمن کو بھرپور جواب دیا اور پوری دنیا کو پیغام دیا کہ مسلم لیگ ن کے لیئے صرف اپنے ملک وقوم کی عزت اور بقاء سب سے زیادہ مقدم ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن ہاؤس کراچی سے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، شبیر حسن انصاری کا کہنا تھا کہ ایٹمی دھماکے میاں نواز شریف کا ایک جرائت مندانہ فیصلہ تھا جس نے پوری دنیا کے سامنے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا اور عالمی دنیا میں پاکستان کو ساتویں اور اسلامی ممالک میں پہلی جوہری طاقت بنایا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوامی مفاد اور ملکی ترقی کو مقدم جانا اور ساری دنیا کی مخالفت کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم نہ صرف ایٹمی طاقت ہیں بلکہ اپنے ملک کے حق میں بہتر ی کے فیصلے کرنے میں خود مختار ہیں اور ملکی سا لمیت پر کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے