جماعت اسلامی کا سردار شمشیر مزاری سے اظہار تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمورسے قومی اسمبلی کے ایم ایم اے کے سابق امیدوار اورجماعت اسلامی سندھ کی سیاسی کمیٹی کے رکن سردار شمشیرخان مزاری کے بھائی میرعاطف خان مزاری کی وفات پرنائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اسداللہ بھٹو،سندھ کے امیرمحمد حسین محنتی،قیم کاشف سعید شیخ،سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا سمیت دیگر ذمہ داران نے دلی دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لیے صبروجمیل کی دعا کی ہے۔