پنجاب کے 6 منسٹر بدلنے،4 وزراء کے قلمدان واپس لئے جانے کا امکان

پنجاب کے 6 منسٹر بدلنے،4 وزراء کے قلمدان واپس لئے جانے کا امکان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) وزیر اعلی پنجاب سر دار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کے حکم پر عمل کرتے ہوئے پنجاب کے وزراء کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو ارسال کردی ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب کابینہ کے چار مختلف محکموں کے وزراء کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب نے وزیراعظم سے ایک مرتبہ پھر پنجاب کی بیور وکریسی میں بھی بڑی تبدیلیوں کی اجازت مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے 4صوبائی وزرا کے قلمدان واپس اور 6 صوبائی وزرا کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا قوی امکان ہے جبکہ پنجاب کی بیورو کریسی میں بھی بڑے پیمانے پر اکھاڑ بچھاڑ کی خبریں زیر گردش ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 اہم ترین محکموں کے وزیروں کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ کے لاہور کے دورہ میں یہ تبدیلیاں کردی جائیں یا پھر وزیراعظم عمران خان اسلام آباد میں بھی وزیر اعلی پنجاب کو طلب کرکے اس حوالے سے خصوصی ہدایات دے سکتے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن وزراء کے محکموں کی کارکردگی کو کمزور بتایا گیا ہے ان کے وزراء نے اپنی وزارتیں بچانے کے لئے بھی دوڑ دھوپ شروع کردی ہے۔

منسٹر امکان

مزید :

صفحہ اول -