ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن: شبلی فراز

ہماری ایٹمی قوت پاکستان اور اس کے عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن: شبلی فراز

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کو آج کے دن ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، ہماری ایٹمی قوت عوام کے تحفظ و سلامتی کی ضامن ہے۔وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا قومی وقار اور سالمیت ہمارے لیے سب سے مقدم ہے، قوم ملکی دفاع اور ترقی کیلئے ایک ہے، مریم نواز ایٹمی قوت بنانیوالوں کی محنت کو اپنے خاندان سے نہ جوڑیں، کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر ہر بار میدان سے بھاگنے والوں سے قوم آگاہ ہے۔سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا جو اپنے بیانیے سے وفا نہ کرسکے وہ عوام سے کیا وفا کریں گے؟ آپ کی قیادت کی وفا مٹی سے نہیں پیسے سے رہی، ان وفاؤں کی تصاویر ایون فیلڈ و دیگر جائیدادوں کی صورت نظر آتی ہیں۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -