عالمی وباء کورونا کے پیش نظر امریکی فوج کا افغانستان سے تیزی سے انخلاء جاری

عالمی وباء کورونا کے پیش نظر امریکی فوج کا افغانستان سے تیزی سے انخلاء جاری

  

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)امریکا کے سینئر دفاعی عہدیدار نے کہا کہ فوجیوں کی تعداد پہلے ہی ساڑھے 8 ہزار کے قریب ہے کیونکہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر کمانڈرز انخلا میں تیزی لارہے ہیں۔انہوں نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کورونا کی احتیاطی تدابیر کی وجہ سے انخلا میں تیزی لائی گئی لیکن اس سلسلے میں صحت کے خدشات یا ایک مخصوص عمر کو ترجیح دی جارہی ہے۔رواں برس فروری میں طالبان اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے تحت مئی 2021ء میں فوجوں کے مکمل انخلا سے قبل پینٹاگون کو فوجیوں کی تعداد جولائی کے وسط تک 12 ہزار سے کم کرکے 8 ہزار 600 کرنی تھی۔

انخلاء جاری

مزید :

صفحہ اول -