نواز شریف نے خطرات کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا: مسلم لیگ (ن) 

نواز شریف نے خطرات کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا: ...

  

لاہور/اسلام آباد( این این آئی،آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ ”یوم تکبیر“پاکستانی قوم کے لئے تاریخی دن ہے، اس دن پاکستان اسلامی دنیا کی پہلی جوہری قوت بن کر ابھرا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے خطرات، دھمکیوں اور لالچ کی پرواہ نہ کرتے ہوئے قائدانہ صلاحیتوں کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن انداز میں پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیربنادیا۔ قومی سلامتی کیلئے جوہری صلاحیت ناگزیر ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دلیر نوازشریف کی صاف دل، صاف ذہن اورجراتمند قیادت ایٹمی دھماکے نہ کرتی تو آج تاریخ مختلف ہوتی،جوہری دھماکوں سے پاکستان نے غیرت، عزت اور خودمختاری سے زندہ رہنے کا فیصلہ کیا،یہ ہماری قومی بقاء، سلامتی اور مستقبل کے لئے فیصلہ کن دور تھا،نوازشریف نے ڈالر، ڈر اور دباؤ سے آزاد ہوکر ثابت قدمی سے واضح اور دوٹوک فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)اور اس کی قیادت نے بھیک ٹھکرا دی اور 

مزید :

صفحہ اول -