باجوڑ‘ افغانستان سے پاکستانی علاقہ پر مارٹر حملہ‘ 1 شہید لڑکی زخمی

باجوڑ‘ افغانستان سے پاکستانی علاقہ پر مارٹر حملہ‘ 1 شہید لڑکی زخمی

  

باجوڑ(نمائندہ پاکستان) افغانستان کے صوبہ کنڑ سے پاکستانی علاقہ پر مارٹر گولوں سے حملہ کے نتیجے میں ایک شخص شہید جبکہ ایک لڑکی زخمی ہوگئی۔ بدھ کے دن سہ پہر تقریباً چار بجکر چالیس منٹ پر افغان صوبہ کنڑ سے ضلع باجوڑ کے تحصیل سالارزئی علاقہ گرداو پر دو 2 مارٹر گولے فائر کی گئی۔ مارٹر گولے مقامی آبادی پر گرنے سے ایک شخص بخت اللہ ولد لعل جان سکنہ نیشہ گام تحصیل سالارزئی شہید ہوگئے جبکہ ایک لڑکی دختر شیر بہادر خان زخمی ہوگئی۔ جبکہ حملے کے نتیجے میں کئی مال مویشی بھی مارے گئے۔ ضلع باجوڑ کے ترکھانی اور اتمانخیل قبائل کے مشران نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس کو بزدلانہ کاروائی قرار دیا ہے۔ واقعہ کیخلاف عوام میں بھی شدید اشتعال پایا جاتاہے۔ قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں کیونکہ ہم نے مشکل وقت میں افغانیوں کو پناہ دی لیکن اب وہ ہمارے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔ افغان نیشنل آرمی کی موجودگی میں پاکستانی علاقوں پر مارٹر گولوں سے حملے کرنا سمجھ سے بالاتر ہیں۔ یادرہے کہ اس سے قبل بھی افغان صوبہ کنڑ سے کئی بار پاکستانی علاقوں پر حملہ کئے گئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -