ریاستی ہتھکنڈے مسلم لیگ (ن) کو نہیں جھکا سکتے،رانا تنویر حسین
نارنگ منڈی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یہ المیہ ہے کہ عالم اسلام کی واحد ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنانے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا مسلسل میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے لیکن نالائق حکمران جان لیں وہ آج بھی عوام کے دلوں پر حکومت کر رہے ہیں،ریاستی ہتھکنڈے مسلم لیگ (ن) کو نہیں جھکا سکتے۔ انہوں نے سابق چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق انور سابق رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین چوہدری افتخار احمدبٹرچوہدری فیاض بٹر چوہدری سرفراز بھٹی میاں احسان الہٰی اورافتخاراحمدکھوکھرآف بیدادپور کے ہمراہ یوم تکبیر کی بائیسویں سالگرہ کے موقع پر میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ28مئی ملکی وقار اور سربلندی کا دن ہے۔نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے اسلامی ممالک کا سر فخر سے بلند کیا۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت سے بڑھ کر کسی جماعت کا کردار نہیں آج بھی ہم عوامی حقوق کی بات کر رہے ہیں۔ شریف فیملی جرات کیساتھ مصائب کا مقابلہ کر رہی ہے۔ دو دہائیاں گزر گئیں پاکستان کی جوہری قوت برصغیر میں امن کی ضامن بن کر اثر دکھا رہی ہے۔ آج بھارت کی مودی سرکار ہندو انتہا پسندی پر مبنی اپنی جنونیت کے جس راستے پر چل رہی ہے جس سے پاکستان ہی نہیں پورے خطے اور پوری اقوام عالم کی سلامتی کو سخت خطرات لاحق ہو چکے ہیں اسکے تناظر میں پاکستان کی ایٹمی ٹیکنالوجی کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔
رانا تنویر