صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی سینئر صحافی فخر الدین سید کی وفات پر اظہار افسوس

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی سینئر صحافی فخر الدین سید کی وفات پر اظہار افسوس

  

پشاور (سٹاف رپورٹر(خیبرپختونخوا کے وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی نے صحافی فخرالدین کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ صحافی فخرالدین کی کورونا وائرس سے وفات پر دلی دکھ ہوا ہے جن کی صحافت کے لیے گراں قدر خدمات ہیں. انہوں نے کہا کہ فخرالدین کی شہادت سے خیبرپختونخوا ایک عظیم صحافی سے محروم ہو گیا ہے۔شہید صحافی کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس مشکل وقت میں ہم شھید کے خاندان والوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم صحافی کے درجات بلند کرے اورفخرالدین کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -