ڈیرہ میں دفعہ 144 کا نفاذ نہروں پر نہانے پر پابندی

ڈیرہ میں دفعہ 144 کا نفاذ نہروں پر نہانے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود میں دریا، ندی یا نہر وں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق مفاد عامہ اور لوگوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کے تدارک کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ فوری طور پر نافذالعمل ہونے والی اس پابندی کا اطلاق 30 یو م تک رہے گا جبکہ اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔