نوشہرہ‘ ن لیگ کے ترجمان اختیار ولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

نوشہرہ‘ ن لیگ کے ترجمان اختیار ولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

  

نوشہرہ (بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دی جبکہ خود کو گھر میں ائیسولیٹ کر دیا قوم سے دعاوں کی درخواست تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان کا گذشتہ روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اختیار ولی خان جو کہ کورونا وائرس کی وبا اور طویل لاک ڈاون میں بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش تھے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو اپنے ہی گھر میں آئیسولیٹ کردیا ہے اور پارٹی کارکنوں، نوشہرہ کے عوام سمیت پوری قوم سے ان کی صحتیابی کے لئے دعاوں کی درخواست کرتے ہوئے قوم کے لئے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -