پبی‘ عید الفطر کے دوران 110 افراد ریسکیو

پبی‘ عید الفطر کے دوران 110 افراد ریسکیو

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)ریسکیو1122 نے عید الفطر کے تین دنوں میں 113 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 110 افراد کو ریسکیو کیا۔ ترجمان ریسکیو1122 نوشہرہ ارسلان خان نے عید الفطر کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ریسکیو 1122 نوشہرہ کو نے عید الفطر کو عید الفطر پرکل 2655 کالز موصول ہوئیں. اور باقی غیر ضروری کالز موصول ہوئی۔: جن میں سے 250 ایمرجینسی کالز تھیں جن پرریسکیو1122 نیبروقت ریسپانڈکرتے ہوئے 110 افراد کو ریسکیو کیا۔: 113 ایمرجینسیز میں سے 49 روڈ ٹریفک حادثات،43 میڈیکل،12 فائر ایمرجنسیز،2 ڈوبنے کے واقعات اور 1 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں اور جبکہ 6 کارونا مشتبہ مریضوں کوڈسٹرکٹ نوشہرہ کے مختلف قرنطینہ سنٹرمنتقل کیاترجمان ریسکیو1122 ارسلان خان کے مطابق روڈٹریفک حادثات میں سب سے ذیاد? موٹرسائیکل اور رکشے کے حادثات ہوئے۔ جن میں سے 110 افراد متاثر ہوئے، 7 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوئے جبکہ 22 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی اور 81 متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل  کیا گیا جن میں 8 افرادہیڈانجری سے متاثر ہیں۔ روڈٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ڈرائیورزکی جانب سے اوور سپیڈ، موٹرسائیکلوں کی ون ویلنگ اور لاپرواہی وجہ بنی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -