پبی‘ کرایہ ناموں سے زائد وصول کرنے پر متعدد ڈرائیوروں کو جرمانے

پبی‘ کرایہ ناموں سے زائد وصول کرنے پر متعدد ڈرائیوروں کو جرمانے

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی صوبائی و ضلعی حکومت کی طرف سے جاری کرایہ نامے کے حوالے سے ضلع بھر میں کاروائیاں 11 گاڑیوں /رکشوں کو زائد کرایہ وصولی اور احتیاطی تدابر پر عملدامد نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیاڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ حاجرہ سمیع نے ٹریفک وارڈنز کے ہمراہ مختلیف شاہراہوں پر مسافر گاڑیوں, رکشوں وغیرہ کا معائنہ کیامعائنے کے دوران حکومت کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاف/ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور مسافروں سے نئے سرکاری کرایہ نامہ کے مطابق وصولی کے بارے میں معلومات کی اس موقع پر مجموعی طور پر 11 گاڑیوں /رکشوں کو زائد کرایہ وصولی اور احتیاطی تدابر پر عملدامد نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا جبکہ گاڑیوں کے ڈرائیورز اور کنڈریکٹرز کو سرکری کرایہ نامہ کے مطابق وصولی اور حکومتی جاری ضابطہ اخلاق پر عملدرامد کرنے کی ہدایت کی اسکے ساتھ ساتھ پبی سٹیشن بازار میں گرافروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بیشتر افراد کو خلاف ورزی پر جرمانہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -