پارا چنار‘ پاک فوج کے حوالدار رحیم حسین کورونا سے جاں بحق

پارا چنار‘ پاک فوج کے حوالدار رحیم حسین کورونا سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پاراچنار (نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ کرم کے علاقہ شلوزان سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے حولدار رحیم حسین کورنا وائرس سے شہید ہو گئے پاراچنار ائیر پورٹ قبرستان میں مکمل فوجی اعزاز اور کورنا ایس او پیز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد کے مطابق پاک فوج کا حولدارشہید رحیم حسین ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر خدمات انجام دے رہے تھے سانس کی تکلیف کی وجہ سے حولداررحیم حسین کو سی ایم ایچ پشاور میں داخل کرایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور جام شہادت نوش کرلیاشہید کا نماز جنازہ پاراچنار ایئرپورٹ کے قریب ان کے آبائی قبرستان میں ادا کیا گیا جس میں فوجی افسران سمیت شہید کے والد اور بیٹے نے شرکت کی رحیم حسین شہید کو پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی پاک فوج 8 بلوچ کے کمانڈنگ افسر کرنل جاوید الیاس اعوان،کیپٹن آئین حسین کے ہمراہ اعلیٰ عسکری قیادت کے جانب سے گل دستے پیش کئے گئے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر RRF پولیس فورس کی خدمات بھی حاصل تھا اور اور فورسیز کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی شہید رحیم حسین کے والد حاجی حامد حسین نے بتایا کہ شہید دو بیٹوں ایک بیٹی ور اہلیہ کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں اور اپنے بیٹے کی شہادت پر انہیں فخر ہے حامد حسن کا کہنا تھا کہ ان کے دو دیگر بیٹے بھی فورسیز سے ریٹائیرڈ ہوئے ہیں شہید بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا