حکومت سندھ نے صوبے کے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہونے کی خبروں کو غلط قراردیدیا

حکومت سندھ نے صوبے کے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہونے کی خبروں کو غلط قراردیدیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ نے صوبے کے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہونے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کو غلط قرار دیدیا۔کراچی میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سول ہسپتال کراچی اوجھا کیمپس اور لیاری جنرل ہسپتال میں گنجائش ہے۔انہوں نے ہسپتالوں میں جگہ ختم ہونے کے تاثر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، کورونا کیسز کا تیزی سے بڑھنا خطرناک ہے۔چینی کمیشن رپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا چینی انکوائری کمیٹی میں وزیراعلیٰ سندھ کو ایک بار بھی نہیں بلایا گیا، انکوائری کمیٹی نے 2019 میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کی تحقیقات کی اور انکوائری رپورٹ مارچ 2020 میں جمع ہوئی۔حکوت سندھ کے ترجمان نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ایکسپورٹ قیمت بڑھنے کی وجہ ہے تو کیا کمیشن نے وزیراعظم کو طلب کیا، کیا وزیراعظم قانون سے بالاتر ہیں،طیارہ حادثے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سند ھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی اجلاس کے حوالے سے پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ ایس او پی پر اتفاق ہواہے، چاہتے ہیں کہ طیارہ حادثے کی شفاف تحقیقات ہو۔لاک ڈاؤن میں توسیع کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ میں 31 مئی تک لاک ڈاون پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔

حکومت سندھ

مزید :

صفحہ اول -