ٹانک‘ ٹرانسفارمر پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 1 جاں بحق دوسرا زخمی

ٹانک‘ ٹرانسفارمر پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 1 جاں بحق دوسرا زخمی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک گرہ کوڑو خان میں ٹرانسفارمر پر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے دو افراد جھلس گئے ایک جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی، تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعرات ٹانک کا نواحی گاوں گرہ کوڑو خان میں بجلی ٹرانسفارمر میں فنی خرابی دور کرنے میں مصروف دو الیکٹریشن کرنٹ لگنے سے جمشید نامی الیکٹریشن موقع پر جان بحق جبکہ دوسرا خان نامی شخص بری طرح جھلس گیا، زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -